کراچی میں تیز بارش، سی این جی اسٹیشن کی چھت گر گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن کی چھت تیز بارش کے باعث گری۔

زخمیوں کو قریب واقع اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملیر کے علاقے میں بھی بجلی کے پول میں کرنٹ کی وجہ ایک بچہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ بچے کو بھی طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔