پی پی سے اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار لایا جا سکتا تھا، جسٹس وجیہہ

Justice Wajih

Justice Wajih

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار وجیہہ الدین نے کہاہے کہ بائیکاٹ نہ ہوتا تو پیپلزپارٹی سے اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار لایا جا سکتا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پشاور میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کے ہمراہ ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے۔ وجیہہ الدین نے کہا کہ صدارتی انتخابات کو متنازع بنانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، اے این پی اورق لیگ کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ہے تاہم تینوں جماعتیں اپنے اراکین کو ووٹ ڈالنے سے نہ روکیں۔ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ 700 اراکین پارلیمنٹ صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے قبل ضمیر کی آوز پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ نہ کیا جاتا تو پیپلز پارٹی سے اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار لایا جا سکتا تھا۔