پاک فوج کی کمان پر فخر ہے: جنرل راحیل شریف

 Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کی کمان پر فخر ہے۔ فوج ملک کے مسائل کے حل کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے فوجی فرمان میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ان کے دور میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں

وہ جو مثال چھوڑ کر جا رہے ہیں اس کے مشعل راہ ہوں گے اور اس پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے شہداء ملک، عوام اور فوج کے لئے مشعل راہ ہیں اور فوج آج بھی اسی راہ پر چلنے کو تیار ہے۔

انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز بارے کہا کہ فوج ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ہر اول دستے کا کام کر رہی ہے۔