پشاور: سینیئر ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال

Lady Reading Hospital

Lady Reading Hospital

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد سے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سینیئر ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر امجد تقویم حیات آباد فیز 7 میں نماز عشا کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد حیات آباد سے ملحقہ قبائلی سرحد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر امجد تقویم کا شمار لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں میں ہوتا ہے اور وہ اسپتال کے میڈیکل وارڈ کے انچارج بھی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے آج لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔