پاک فوج میں اہم عہدے خالی، چند روز میں تقرر و تبادلے ہوں گے

Pak Army, Nawaz Shareef

Pak Army, Nawaz Shareef

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئندہ چند روز کے دوران پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے کیے جائیں گے۔ دوسری طرف جنرل کیانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل کور کمانڈر کانفرنس بلا لی گئی ہے۔

جنرل راشد محمود کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ جنرل راحیل شریف کے آرمی چیف بننے کے بعد آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف آف لاجسٹکس کا عہدہ بھی خالی ہو جائیگا۔

پاک فوج میں خالی ہونے والے عہدوں پر آئیندہ چند روز کے دوران تقرریاں کی جائیں گی۔ دوسری طرف کل جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس بلا لی گئی ہے جس میں جنرل کیانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔