پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہوں گے، بھارتی ذرائع

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہوں گے۔ پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ اس سال جنوری میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

جسے اب اگست میں پھر سے شروع کیا جائے گا۔بھارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ آبی منصوبوں اور دیگر تنازعات پر بھی بات چیت ہو گی۔

بھارت کے وولر بیراج پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آبی منصوبوں کے حوالے سے پاک بھارت حکام کی ملاقات اس سال جنوری میں طے تھی جسے بھارت نے سیکرٹری پانی وبجلی کی ریٹائرمنٹ کا کہہ کر مارچ تک معطل کر دیا۔