پاک بھارت عوام کے درمیان رابطے کشید گی کم کرسکتے ہیں : نریندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دلی(جیوڈیسک)بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے اہم رہنما نریندر مودی نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور تجارت کے ذریعے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اہم ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان آپس میں سفارت کاری اور تجارتی تعلقات کو بڑھا کر تعلقات بہتر بناسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت عوام آپس میں رابطوں کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی کشیدگی اور تناو میں کمی لاسکتے ہیں۔انھوں نے مثال دی کہ 1964 میں بھارت اور چین کے درمیان تعلقات خراب تھے مگر دونوں ممالک کی عوام کے روابط نے تعلقات بہتر بنانے میں مدد دی۔