ہماچل پردیش کے پہاڑوں نے پھر سفید چادر اوڑھ لی

Himachal Pradesh Snow

Himachal Pradesh Snow

ممبئی(جیودیسک)ہماچل پردیش کے پہاڑوں نے پھر سفید چادر اوڑھ لی،ہزاروں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

موسم میں اچانک تبدیلی سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے،نوجوان برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینک کر محظوظ ہوتے رہے،سیاحوں کی آمد سے مقامی افراد نے بھی خوشی کا اظہار کیا،ہماچل پردیش میں عموما برفباری صرف جنوری اور فروری میں ہوتی ہے۔