چین کے نومنتخب وزیراعظم نے سائبر حملوں کے امریکی الزامات مسترد کر دیئے

China PM

China PM

بیجنگ(جیوڈیسک)چین کے نئے وزیراعظم لی کیانگ نے اپنے پہلے خطاب میں سائبر حملوں کے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی کیانگ نے سالانہ قومی کانگریس کے بعد پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ ہیکروں کی حمایت نہیں کرتا،چین خود سائبر حملوں کا شکار ہے۔چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے سائبر جنگ کے خلاف لڑنا چاہئے۔

قبل ازیں چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی سالانہ قومی کانگریس کے اختتام پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔