فلسطینی زائرین کی بس کوحادثہ،17افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

Accident

Accident

فلسطین (جیوڈیسک)فلسطینی زائرین سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

حادثے میں زخمی افراد کا کہنا ہے کہ پچاس فلسطینی زائرین مکہ سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے تھے کہ اردن میں بحیرہ مردار کے ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک سے ان کی بس کا تصادم ہوگیا ۔ حادثہ بس اور ٹرک میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ہائی وے پر شدید دھند بھی موجود تھی۔

بس مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے بس کی رفتار بہت تیز کی ہوئی تھی اور وہ بس کو تیز رفتاری کی وجہ سے قابو نہ کرسکا۔