1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کراچی میں انتقال کرگئے

Kmudr Mahmood Alam

Kmudr Mahmood Alam

کراچی(جیوڈیسک)کراچی1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کراچی میں انتقال کرگئے ،ان کی عمر78 سال تھی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریٹائر ائر کموڈر محمد محمود عالم آج صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔

وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایم ایم عالم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔محمد محمورعالم پاکستان کے جنگی ہواباز تھے۔

ایم ایم عالم کے نام سے مشہور محمد محمودعالم کو یہ اعزاز جاصل ہے کے انھوں نے1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔ مجموعی طور پرانہوں نے نو طیارے مار گرائے اور دو کو نقصان پہنچایا۔