پاک بھارت میں پانی کے تمام تنازع حل ہو سکتے ہیں : ارونگا ناتھن

India Water Commissioner

India Water Commissioner

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کے انڈس واٹر کمشنر ارونگا ناتھن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا کوئی ایسا تنازع نہیں جو حل نہ ہو سکے۔ پاکستان میں دورے کے بعد دہلی روانگی سے قبل لاہور ائر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرتے ہیں۔

پاکستانی وفد بھی کشمیر کا دورہ کر کے آیا تھا ہم بھی سرحد پار دیکھنے آئے ہیں کہ پانی کی کیا صورتحال ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں سندھ طاس معاہدے پر عمل کر رہے ہیں۔ وطن واپسی پر اپنے دورے کی رپورٹ پیش کروں گا اور دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے اجلاس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔