پاکستان کو بنے ہوئے ٥٦ سال گزر گئے مگر آج تک اس میں مصطفوی نظام کا نفاذ نہ ہو سکا :مفتی مامون الرشید قادری

کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے کہاکہ پاکستان کو بنے ہوئے ٥٦سال گزر گئے مگر آج تک اس میں مصطفوی نظام کا نفاذ نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ اس ملک میں یہ ایک المیہ ہے کہ جس کے لئے ٢٢لاکھ لوگوں نے قربانیا ں دی جس میںہمارے لاکھوں خاندانوں کو اسیری کی زندگی گزارنی پڑہیں۔

جو ان کا مقصد تھا وہ نہ حل ہو سکا کیونکہ ان کی قربانیوں کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست تھا جب کہ ایک ریاست تو انکی قربانیوں سے بن گئی پاکستان کے نام سے یہ ایک ملک تو کرہ ارض پہ معرض وجود میں آگیا پر جو اصل روح تھی وہ کھو گئی جو ان کی قربانیوں کا مقصدتھا کہ ایک ایسی ریاست ہو۔

جس کو ہم مدینہ شریف کی طرز پہ چلا سکیں اس ملک کی بدقسمتی کہیں یا عوام کی ۔مگر یہ بد قسمتی ضرور ہے اس کے تدارک کے ایک ہی حل ہے کہ موجودہ حکومت جس نے یہ نعرہ لگایا ہے کہ ہم اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیںگے تو وہ اس ملک کو کفر و الحاد کے بحران سے نکالنے اور اس میں مصطفوی نظام کے نفاذ کے لئے عملی جہد و جہد کریں۔