پاکستان میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم

 Polio Drops

Polio Drops

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ادارہ صحت نے نومبر 2013 کی پولیو مہم کی رپورٹ میڈیا کو پیش کر دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے ماہر نے انکشاف کیا کہ تین روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 968، سندھ میں 14 ہزار 978، بلوچستان میں 5 ہزار 68 اور پنجاب میں 910 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔

قومی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی کوالٹی کے 172 میں سے 48 نمونوں کو فیل قرار دیا ہے۔