پرویز خٹک ڈرون حملوں کیخلاف آج پارلیمنٹ ہاوس پر احتجاج کرینگے

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اپنی کابینہ کے ہمراہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف آج پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق وزیرا علی اور کابینہ ارکان ڈی چوک میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے ریلی کی صورت میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گے۔

پرویز خٹک، صوبائی کابینہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے ڈرون حملوں کے خلاف پٹیشن پیش کریں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختو نخوا اور صوبائی کابینہ کے ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہو کر تحریک انصاف کا موقف پیش کریں گے۔