پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کو شکست ہورہی ہے، امریکا

U.S.

U.S.

پاکستان (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کو شکست ہو رہی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفرساکی نے ذرائع بریفنگ میں بتایا۔

کہ پاک افغان خطے میں القاعدہ کی اہم قیادت کو ہلاک کیا جا چکا ہے جس کے بعد یہ تنظیم کمزور ہو گئی ہے۔ تاہم اب بھی اس کی جانب سے خطرات برقرار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خطوں میں امریکی شہریوں کولاحق خطرات کے باعث وہاں ٹریول وارننگ جاری کی گئی ہے۔