پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا: وزیراعظم

PM

PM

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیراعظم نواز شریف قیام امن کیلئے شہر قائد کے دو روزہ دورے پر ہیں، ڈاکیارڈ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں پی این ایس اصلت کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکیارڈ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں پی این ایس اصلت کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا اصلت فریگیٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت باعث افتخار ہے اور پی این ایس اصلت کی مقررہ مدت میں تیاری شاندار کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا بلکہ خطے میں امن چاہتا ہے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے کیونکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان مستقبل میں بھی چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ واضح رہے وزیراعظم نواز شریف کا قیام امن کیلئے شہر قائد کے دو روزہ دورے پر ہیں اور ان کے ساتھ وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر داخلہ چودھری نثار بھی ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کراچی میں قیام امن کے حوالے سے حکومت سندھ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے گورنر عشرت العباد سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور دیگر حکومتی ذمہ داران کراچی کے صنعتکاروں، تاجروں، دانشوروں اور رائے عامہ کے رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے قیام امن کے لئے تجاویز لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام سمیت دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے چکی ہے۔ تمام سیاسی قوتوں نے کراچی میں امن کیلئے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ کراچی میں امن کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری دیں گے۔