اصلت فریگیٹ کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پی این ایس اصلت فریگیٹ کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کراچی آمد کے فوری بعد تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی پیش کی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چین کے تعاون سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے پی این ایس اصلت زمین پر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہییہ ایک گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ہے جس میں تارپیڈوز اور الیکٹرونک وارفیئر سسٹم بھی نصب ہیں۔