سپریم کورٹ، ججزپنشن نظرثانی کی درخواستوں کی واپسی کی استدعا مسترد

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے ججوں کی پنشن سے متعلق نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ کیس کی ازسرنو سماعت ہو گی تمام فریقین کو سماعت کا مکمل موقع دیا جائے گا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ججوں کی پنشن ومراعات سے متعلق نظرثانی درخواستوں کی واپسی کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری مقدمے کی سماعت کیل یے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے پانچ سال سے کم مدت ملازمت کے ہائی کورٹ کے ججوں کو پنشن ومراعات دینے سے روک دیا تھا۔