پاکستان میں القاعدہ کی کمر ٹوٹ چکی ہے؛ امریکی کمانڈر

Admiral William

Admiral William

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کمانڈر ایڈمیرل ولیم میک ریون نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور شمالی افغانستان میں القاعدہ موجود ہے، افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا کیا گیا تو دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنا مشکل ہوجائیگا۔

ایبٹ آبادآپریشن کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈرایڈمرل ولیم میک ریون نے یہ بات امریکا کی آرمد سروسز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں القاعدہ کی قیادت انتہائی کمزور ہو چکی ہے تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان میں القاعدہ موجود ہے۔

میک ریون کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان سے تمام امریکی فوج کا انخلا کیا گیا اور خصوصی کارروائیوں کے لیے کوئی دستہ نہ رکھا گیا تو القاعدہ دوبارہ فعال ہوسکتی ہے۔