کینیڈا: 96 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد زخمی

Vehicles Collided

Vehicles Collided

اوتاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کی ایک مصروف شاہراہ پر حادثے کے نتیجے میں 96 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 96 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کی وجہ سے شاہراہ کئی گھنٹے تک بند رہی۔ پولیس کے مطابق شدید بر فباری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن تھی، ایسے میں ایک ڈرئیور نے اچانک بریک لگایا جس کے بعد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔