پاک الجیریا تعلقات، معاشی شعبوں میں تعاون کی ضرورت

Pakistan - Algeria

Pakistan – Algeria

پاکستان میں تعینات الجیریا کے سفیر ڈاکٹر احمد بن فلس نے پاکستان اور الجیریا کے درمیان تجارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو مذید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان براہ راست رابطے قائم کرنے سے دوطرفہ معاشی تعلقات مذید بہتر ہوسکتے ہیں۔

اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الجیریا معاشی اور سماجی حوالے سے اصلاحات کر رہا ہے ، الجیریا میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور وہ برادر ملک پاکستان کو بھی ایل پی جی بر آمد کر سکتے ہیں۔

پاکستانی تاجر برادری الجیریا میں ہونے والی نمائشوں میں شرکت کریں اور اپنے ملک کی مصنوعات کو متعارف کرائیں ،اس موقع پراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اس وقت توانائی کے شدید بحران سے دو چار ہے ،الجیریا کو چائیے کہ وہ توانائی کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی الجیریا کو ادویات، گارمنٹس اور چاول برآمدکر سکتا ہے۔