پی ایس او نے جدید ٹیکنا لوجی سے تیار پی ایس او اسمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا

PSO

PSO

پاکستان (جیوڈیسک) پی ایس او نے اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنا لوجی سے تیار شدہ پی ایس او اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی تقریب رونمائی گذ شتہ شب گولف کلب میں ہوئی جس میں بزنس کمیونٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی سر انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر نعیم یحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او اسمارٹ کارڈ اب انتہائی محفوظ کارڈ بن گیا اس میں جدید چپ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک کی10سے زائد معروف کمپنیوں کو پی ایس او ایوارڈز دیئے گئے۔