کراچی اسٹاک میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 500 پوائٹس کا اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک)کراچی گزشتہ دن کی مندی کے بعد آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں صبح سے ہی تیزی رہی اور دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 21 ہزار 502 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق تیزی کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی نئی حکومت سے توانائی بحران حل کئے جانے کی توقعات ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 24 فی صد کا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ ایشیا کی بہترین کاکردگی رکھنے والی مارکیٹس میں سے ایک بن گئی ہے۔

جس کی بنیادی وجہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔ رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران مارکیٹ میں 35کروڑ 90 لاکھ ڈالر زسے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جبکہ پورے سال 2012 میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔