پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی ایک دوسرے کیلئے ضروری ہے، امریکا

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے ذرائع بریفنگ کے دوران کہا سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے آگاہ ہیں۔

پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے اس کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان میں حالات میں بہتری کے لئے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جینفر ساکی نے کہا وہ جلد دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہو سکی۔