سرکاری لوگ اور بجلی چور ملے ہوئے ہیں، نواز شریف

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا زیادہ وقت توانائی بحران حل کرنے پر لگ رہا ہے، سرکاری لوگ اور بجلی چور ملے ہوئے ہیں، صوبوں سے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفت گو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کاحل حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس کے حل سے ہی اقتصادی پہیہ چلے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس مسئلے پر کھل کر بات کی،صوبوں نے قومی توانائی پالیسی پرمشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے، بجلی چوری ختم کرنا پڑے گی اور اس کے لیے جلد قانون منظور کرایا جائیگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم پر پیش رفت ہوئی ہے، بجلی ٹرانس میشن لائنز کی مرمت کی بھی ضرورت ہے، بجلی زیادہ پیدا بھی کر لیں تو ٹرانس میشن لائنز ٹرپ کر جاتی ہیں، سحری اور افطاری کے وقت ٹرپنگ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔