پاک فوج کے تحت آج یوم شہدا منایا جا رہا ہے

ISPR Pakistan

ISPR Pakistan

راوالپنڈی(جیوڈیسک)وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فوج کے تحت آج چوتھا یوم شہدا منایاجارہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کے گیریژنز میں یوم شہدا کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی شرکت کریں گے۔اس سلسلے میں کوئٹہ کینٹ میں بھی تقریب جاری ہے ، جس میں یادگارہ شہدا پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی دی گئی۔دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی جس میں ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔