پاکستان آٹوموبائل سپیئر پارٹس امپورٹرزاینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی پیاف فائونڈرالائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور: پاکستان آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسویسی ایشن(پاسپیڈا) کا بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں لاہور چیمبرالیکشن کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں متفقہ طور پر لاہور چیمبر آف کامرس الیکشن میں پیاف فائونڈر الائنس کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں پاسپیڈا اور پیاف فائونڈالائنس کی اعلیٰ قیادت انجم نثار،میاں محمد علی، افتخارعلی، شیخ محمد آصف ،سہیل لاشاری و دیگر راہنمائوں نے شرکت کی چیئرمین پاسپیڈا پنجاب وقار حسین بٹ، وائس چیئرمین طارق محمود اور پاسپیڈا پاکستان کے اپ کمنگ چیئرمین امجد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسپیڈا اور لاہور چیمبرکا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اس لیے ہم پیاف فائونڈر کے امیدواروں کی ر کروائیں گے۔