معیشت کی مضبوطی کے دعویدار حکمرانوں کی نااہلی ثابت ہو چکی ہے،ڈاکٹرسعید

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے دعویدار حکمرانوں کی نااہلی ثابت ہو چکی ہے پہلے ہی ملکی معیشت بحران کا شکار ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے سے پاکستانی معیشت مزید متاثر ہو گی، ملکی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

حکمرانوں کو چاہئے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے لئے فوری ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی میٹنف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پہلے سو دنوں میں عوامی توقعات پر پورا اترنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی سے نجات دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے سے مہنگائی ایک اور بڑا طوفان آنے والا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔