پاکستان کے عوام لوٹ مار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور اب محب وطن اور ملک دشمن قوتوں کے درمیان مقابلہ ہو گا،ڈاکٹر رفیق غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-49 اسلام آباد ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام لوٹ مار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

اب محب وطن اور ملک دشمن قوتوں کے درمیان مقابلہ ہو گا ہمک اسلام آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں سے اس ملک پر ڈاکوئوں اور لٹیروں کا قبضہ ہے۔

جنہوں نے عوام کو مہنگائی ،غربت اور بے بسی کے سواء کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے آج ملک میں آدھی سے بھی زائد آبادی سطح غربت سے نیچے بدتر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

پاکستانی عوام کی اسی بے بسی کو دیکھتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک تحفظ پاکستان کی بنیاد رکھی تاکہ عوام کو ذلت کی زندگی سے نکال کر عزت کی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے اس موقعہ پر اسلام آباد میں رہائش پذیر ہزارہ برادی نے اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔