پاکستان میں بینکوں کی 94 فیصد برانچیں آن لائن ہوگئیں

Online Banking

Online Banking

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان میں بینکوں کی چورانوے فیصد برانچیں آن لائن ہوگئیں، جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کی تعداد دو کروڑ سات لاکھ پر پہنچ گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشن کی مالیت چھہتر کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اکتوبر سے دسمبر کے دوران دو سو پینتالیس اے ٹی ایم مشینوں کے اضافے سے تعداد چھ ہزار دو سو بتیس پر پہنچ گئی۔ آن لائن برانچوں کی تعداد نو ہزار آٹھ سو چھیانوے پر پہنچ گئی۔ چھ سو ستائیس برانچیں اب بھی آن لائن نہیں ہیں۔