پاکستانی عوام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں، عمران خان کی اپیل

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج رات ڈی چوک پر آزدی کا جشن منائیں گے چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر وفاقی دارالحکومت پہنچ جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج رات ہم اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر آزادی کا جشن منائیں گے، چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے ورنہ ہم انھیں اپنے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر سخت سزا دیں گے۔