اے ڈی بی : پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی

Adb

Adb

پاکستان (جیوڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دو سال میں پاکستان کو مختلف قرضوں کی صورت میں دو ارب چھیالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر فراہم کرئے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کنٹری آپریشن بزنس پلان کے مطابق یہ قرضے توانائی رزاعت ، واٹر مینجمنٹ اور دیہی علاقوں کی فلاح و بہود کے منصوبوں کے لئے فراہم کی جائے گی۔

پلان کے مطابق یہ قرضہ سترا مختلف منصوبوں کے لئے دو اقساط میں فراہم کئے جا ئیں گے۔اے ڈی بی کے مطابق سال دوہزار بارہ میں بینک اور پاکستانی حکومت کے درمیان ان منصوبوں کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ بینک کے مطابق پاکستان بینک کے ایشیائی ترقیاتی فنڈ سے مالی معاونت کے لئے مکمل طور پر کوالیفائی کرتا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان کی گزشتہ کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے۔