سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلے رہیں گے

C N G

C N G

سندھ(جیوڈیسک)سندھ ہفتہ وار بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلے رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان عنایت اللہ اسماعیل کے مطابق ہفتہ وار بندش کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے آج سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری کشیدہ صورتحال کے نتیجے میں گزشتہ دو روز سے سی این جی اسٹیشنز سے گیس کی فراہمی متاثر ہونے اور لائن پیک میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ایس ایس جی سی نے بدھ کو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا۔