پاکستان کی بولنگ ویسٹ انڈین بیٹسمنوں کو قابو کر سکتی ہے، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بولنگ ویسٹ انڈین بیٹسمنوں کو قابو کر سکتی ہے۔۔ بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیم متوزن ہے۔۔ ویسٹ انڈیز میں اچھے نتائج ملے گے۔ لاہور سے کراچی روانگی کے موقع پر ائرپورٹ پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ویسٹ اںڈیز کی وکٹیں پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔

آفریدی کی واپسی سے بیٹنگ اور بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ ٹیم متوازن ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئی بھی ایک شعبہ میچ میں کامیابی نہیں دلاسکتا۔

ٹیم ایک یونٹ ہوکر کھیلے گی تو کامیاب ہوگی۔ قومی ٹیم کل دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کراچی سے جائے گی جہاں پاکستان ٹیم پانچ ون ڈے اور دو ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلی گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ چودہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔