ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ بھی ہارگیا

World Hockey League

World Hockey League

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ بھی ہارگیا۔ میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ جوہر بارو میں پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلنے کے لئے پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں میزبان ٹیم کو دو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے مزید ایک گول کرکے پوزیشن مستحکم کی۔ پاکستانی ٹیم دوسرے ہاف میں ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پاکستان اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گا۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں جاپان نے جنوبی افریقہ کو پینالٹی اسٹروک پر زیر کیا۔