پاکستان سے قالینوں کی برآمد میں کمی کا سلسلہ جاری

Qalynv

Qalynv

اسلام آباد(جیوڈیسک)یورپی یونین میں جاری سست روی کے باعث پاکستان سے قالینوں کی برآمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مارچ میں ایکسپورٹ اکتیس فیصد کم ہوگئی۔اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے ماہ میں قالینوں کی برآمد سات کروڑ روپے رہی جو فروری کے ماہ میں دس کروڑ انتیس لاکھ روپے پر موجود تھی۔

جولائی سے مارچ تک آٹھ ارب تینتالیس کروڑ روپے مالیت کا قالین بیرون ممالک بھجوایا گیا۔ نو ماہ میں قالینوں کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو آٹھ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔