سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی ، ذخائرکی مالیت میں 560 ارب ڈالرکی کمی

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)گزشتہ ڈیڑھ سال میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث دنیا بھر میں سونے کے سرکاری ذخائر کی مالیت 560 ارب ڈالرکم ہوگئی ہے ۔ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے پاس 31 ہزار 671 ٹن سونا موجود ہے جواب تک نکالے جانے والے سونے کا 19 فی صد ہے۔

ستمبر 2011 میں سونے کی قیمت 1 ہزار 921 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جواب کم ہوکر تقریبا 1 ہزار 443 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے تقریبا 535 ٹن سونا خریدا تھا جو 1964 کے بعد سے کی جانے والی سب سے زیادہ خریداری ہے۔