پاکستان نے چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا

Chaman Border

Chaman Border

چمن (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چمن کراسنگ کی بندش عارضی ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔