پاکستان سے چین کو غیر باسمتی چاول کی برآمدر یکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Basmati Rice

Basmati Rice

کراچی (جیودیسک)کراچی جنوری2013 کے دوران پاکستان سے چین کو نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اس عرصے میں 72 ہزار ٹن سے زائد چاول چین بھیجا گیا۔آل پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق چین کو برآمد ہونے والے 72 ہزار ٹن سے زائد نان باسمتی چاول کی کل مالیت 3 کروڑ ڈالر ہے۔

چین کو ہونے والی برآمد جنوری میں نان باسمتی چاول کی کل ملکی برآمدات کا 21 فی صد ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں پاکستان سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا باسمتی اور 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نان باسمتی چاول مختلف ملکوں کو بھیجا گیا۔

ایسوسی ایشن نے حکومت اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ سری لنکا میں پاکستانی چاول برآمدات کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔