برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالے سے نکلنے والے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے۔ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کا متعلقہ محکموں کو ہدایت

کراچی :شاہ فیصل ٹائون میں متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں بلا تفریق برساتی نالوں اور سیوریج لائینوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا یا کر دوران برسات شاہ فیصل ٹائون میں تمام علاقوں کو مسائل سے پاک اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل ٹائون میں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہاکہ تمام بڑے اور چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے جہاں مشنری کی مدد سے نالوں کی صفائی ممکن نہیں وہاں افرادی قوت کی مدد سے صفائی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج فلو کی درستگی اور کھلے سیوریج مین ہولز کو فوری کوور کیا جائے ۔متوقع برسات کے پیش نظر برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کیا جائے۔

خصوصاً نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہا کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے بعد نکلنے والے فضلے کو بھی بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔

Mustafa Kamal Shah Faisal Town

Mustafa Kamal Shah Faisal Town