پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنے پر اتفاق

Pakistan and China

Pakistan and China

پاک چین (جیوڈیسک) وزرائے اعظم مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ بیجنگ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ چین پاکستان کی آزادی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

خطے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے کشیدگی کی وجوہات ختم کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کو مشکلات کا بخوبی ادراک ہے پاکستان اور چین میں علاقائی اور عالمی امور پر عملی تعاون میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔ پاکستان ایک چین کی پالیسی پر کار بند رہے گا اور دونوں ممالک میں غربت کے خاتمے کیلئے عوام دوست پالیسیوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔