کراچی : رینجرز آپریشن میں 11 مشتبہ افراد زیر حراست، اسلحہ برآمد

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیئوڈیسک) کے علاقیمنگھو پیر سلطان آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مبینہ خودکش حملہ آور سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کراچی شہر قائد کے علاقے منگھو پیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے پندرہ سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی اور گھر گھر تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران ایک مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے شمالی وزیرستان میں تربیت حاصل کی۔ تلاشی کے دوران ملزموں سے بڑی تعداد میں بال بیرنگ، بارودی مواد، مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور چار موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے۔