پاکستان ،چین کے سیٹلائٹ نیوگیشن سسٹم خریدے گا

Pakistan China

Pakistan China

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان امریکا کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے مقابلے میں چین کے سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کا خریدار بننے جارہا ہے۔ چینی کمپنی نے کروڑوں ڈالرز کی لاگت سے پاکستان میں اسٹیشنز کا نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کے سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کو بیدو Beidou یا کمپاس کا نام دیا گیا ہے۔

جس میں فوجی ایپلی کیشنز بھی ہیں۔ اسے امریکا کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم جی پی ایس کے مقابلے پر تیار کیا گیا ہے۔ چین ، تھائی لینڈ ، لاوس اور برونائی پہلے ہی یہ سسٹم استعمال کررہے ہیں اور پاکستان اِسے استعمال کرنے والا پانچواں ایشیائی ملک بننے جارہا ہے۔

سسٹم بنانے والی کمپنی بی ڈی اسٹار کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹر ہوآنگ لی کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں اس کا خریدار بن جائے گا۔ ہوآنگ لی کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نیوی گیشن سسٹم کی لوکیشن ایکیوریسی بڑھانے کے لئے پاکستان میں اسٹیشنز کا نیٹ ورک تعمیر کرے گی۔

جس پر کروڑوں ڈالر لاگت آئے گی۔ بیدو سسٹم نے دسمبر میں ایشیا پیسیفک خطے کے اندر سویلینز کو خدمات کی فراہمی شروع کی تھی اور توقع ہے کہ سات سال میں یہ گلوبل کوریج فراہم کرنا شروع کردے گا۔