علماء کرام کا کردار ہر دور میں امن کا داعی رہا اور انکے قردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، امیر علی پٹی والا

کراچی ( جی پی آئی)محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے سربراہ امیر علی پٹی والانے روشن پارٹی میں علماء بورڈ کے قیام کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کے داعی مفتی مامون الرشید قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روشن پارٹی کا منشور قوم وملت کو اندہیروں و جہالتوں سے نجات دلوا کر اس ملک کے آنے والی قوم و ملت کا مستقبل کی حفاظت ہے۔

اس کے لئے ہمیں تمام تر لوگوںکی مدد درکار ہے اور عوام کی رہنمائی کے علماء کرام بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس ملک کو بحرانوں سے نکال کہ ترقی راہ پہ گامزن کر سکیںکیونکہ ہم اس ملک کو مزید ان حالات میں نہیں دیکھ سکتے ہم اس ملک میں رہتے ہوئے اپنی نسلوں کے مستقبل کو برباد ہو تا ہو ا نہیں دیکھ سکتے۔

ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ ملک کسی بھی طرح ترقی کی راہ پہ گامزن ہو تاکہ اس ملک و ملت سے جہالت کافور ہو۔اس لئے ہم ارباب اقتدار کو اسکی طرف متوجہ کر رہے ہیں کہ اس ملک وملت کے لئے وہ عوام کو حقیقی معنوں میں معنیٰ خیز و عملی قدم اٹھائیں تاکہ آنے والی نسلیں سر اٹھا کہ چل سکیں۔