بھارتی حکومت سے خالی احتجاج کرنے کے بجائے مضبوط حکمت عملی تیار کی جائے : مفتی مامون الرشید قادری

کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے قادری ہائوس میں کشمیری مظالم سے شہید ہو نے والے ثناء اللہ کے لئے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد کہا کہ ثناء اللہ کو شہیدکر کے انڈیا نے اپنے مقتول جاسوس کا بدلہ لیا مگر ہمارے حکمرانوں کو بجائے مذمتی بیان دینے کہ اور کچھ کرنے کا ذہن ہی نہیں۔

ہم ارباب اقتدار سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے اپنے ایک مقتول کا بدلہ لیا ہے اسی طرح حکومت پاکستان بھی اپنے کشمیریوں کا بدلہ لینے کے لئے حکمت عملی تیار کرے جس میں کم سے کم اور کچھ نہیں ان کو رعائی تو دلوائے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں کم سے کم صحیح طریقہ کا ر سے اسلامی تعلیمات پہ کاربند ہو سکیں۔