رواں ماہ میں ملک بھر میں مہنگائی میں اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا

Inflation

Inflation

کراچی(جیوڈیسک)مئی کے تیسرے ہفتے ملک بھر میں مہنگائی میں اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دال مونگ، گندم اور انڈوں سمیت اٹھارہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر، کیلا، چینی اور ایل پی جی سمیت آٹھ چیزیں سستی ہوئیں جبکہ چاول، بیف، مٹن، گھی، پٹرول اور ڈیزل سمیت ستائیس چیزوں کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں۔