پاکستان کا اتحادی سپورٹ فنڈ کے 80 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے امریکا سے رابطے کا فیصلہ

Pakistan, America

Pakistan, America

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈکے 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے لیے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق امریکا نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔ جس کی ادائیگی کے لیے امریکا سے اسٹریٹجک مذاکرات کے موقع پر مطالبہ کیا جائیگا۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز27 جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔ سرتاج عزیز امریکی مشیر برائے سلامتی سوز ان رائس سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کیساتھ اتحادی اسپورٹ فنڈ کی رقم کا بھی مطالبہ کیا جائیگا۔