پاکستانی خواتین کپڑے سی کر اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، رپورٹ

Pakistani Women

Pakistani Women

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاكستانی ہنر مند خواتین كپڑے سینے كی ماہر ہیں اور کپڑے سی کر اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
برطانوی اخبار نے حالیہ شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے۔

پاکستانی خواتین اپنے گھروں میں خوبصورت لباس تیار كر كے اپنی آمدنی میں اضافہ كر رہی ہیں، پاكستانی ہنر مند خواتین كپڑوں پر خوبصورت كڑھائی كر كے منفرد لباس تیار كر رہی ہیں جو ثقافت كی عكاس بھی ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاكستان كے سب سے بڑے شہر كراچی میں ہزاروں خواتین اپنے گھروں میں خواتین اور بچوں كے كپڑے سینے كے كاروبار سے وابستہ ہیں جس سے وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں كامیاب ہوئی ہیں۔