پاکستان میں کورونا سے مزید 39 اموات، 1742 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے اور 1742 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1742 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 45 ہزار 127 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2377 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47832 ہے۔